slotcosino Publish time 2026-3-10 16:25:56

یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دینگے، اپنی فوج ایرانی سر زمین پر تعینات نہیں کرینگے: آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563708_1982411_%D9%86%D8%AF%D9%84_updates.jpg
انتھونی البانیز — تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

آسٹریلیا نے خلیجی ممالک کے دفاع کے لیے مدد کا اعلان کر دیا البتہ اپنی فوج ایرانی سرزمین پر تعینات کرنے سے انکار کر دیا۔

آسٹریلین وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دفاعی تعاون کے تحت آسٹریلیا اپنا فوجی سرویلنس طیارہ مشرقِ وسطیٰ بھیجے گا اور یو اے ای کی درخواست پر میڈیئم رینج فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی بھیجے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوجی سپورٹ خلیجی ممالک کو ایران کے حملوں سے محفوظ رکھی گی، تاہم آسٹریلیا اپنی فوج ایران کی سر زمین پر تعینات نہیں کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563521_081703_updates.jpg
اماراتی بزنس گروپ کے بانی کا کھلے خط میں ٹرمپ اور لنزے گراہم کو پیغام

دبئی کے معروف بزنس گروپ کے بانی خلف احمد الحبتور نے کھلے خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی کے رکن سینیٹر لنزے گراہم کو پیغام دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آسٹریلین وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اس تنازع میں فریق نہیں ہے۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ ہماری شمولیت مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور اس کا مقصد خطے میں موجود آسٹریلوی شہریوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہمارے دوستوں کا دفاع بھی ہے۔
Pages: [1]
View full version: یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دینگے، اپنی فوج ایرانی سر زمین پر تعینات نہیں کرینگے: آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز