slotcosino Publish time 2026-3-10 17:43:49

نادیہ جمیل نے فلم ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563725_5170465_5_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی ووڈ کی بلابسٹر فلم’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نادیہ جمیل نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے بعد آنے والی ذمے داریوں اور اپنے کیریئر کے آغاز میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے فلم’ویر زارا‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور پروجیکٹ تقریباً فائنل ہو چکا تھا لیکن اس وقت میرا بچہ صرف 3 مہینے کا تھا اور میں اسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھی، مجھے لگا کہ مجھے ان ابتدائی مہینوں میں اپنے بچےکے ساتھ رہنا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-22/1473571_023213_updates.jpg
نادیہ جمیل کا والدین کو بہو کے بجائے بیٹے پر نظر رکھنے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے بیٹوں کی اچھی تربیت کرنے پر زور دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری ماں نے یہاں تک کہا کہ وہ شوٹنگ کے لیے میرے ساتھ جائیں گی اور میرے سسرال والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اتنی بڑی فلم سے انکار کرنا میرے کیریئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے، لیکن میں نے اس وقت اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ 2004ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم میں پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا اہم کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔
Pages: [1]
View full version: نادیہ جمیل نے فلم ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی