slotcosino Publish time 2026-3-10 17:43:49

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563723_4677081_03_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ کرک انفو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، انعامی رقم کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو دی جائے گی۔

بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے بھی 2.34 ملین ڈالرز ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ملی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563255_102904_updates.jpg
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے

نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم اب دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یعنی تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2024ء میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان