لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563744_8529690_12_updates.jpg---فائل فوٹوز
رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے۔
سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے سے اعتکاف کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے ہی حرمین شریفین میں رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-21/1558683_035208_updates.jpg
سعودی عرب: حرمین شریفین میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ادارہ حرمین کی ویب سائٹ پر سہولت فراہم کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جہاں معتکفین اور عمرہ زائرین لیلۃ القدر کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مصروف ہیں۔
ادھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث بیرونِ ملک کئی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔
Pages:
[1]