یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں: وزیرِ داخلہ سندھ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563728_6884648_Interrior-Mnister-Sindh-Zia-ul-Anjar_updates.jpgوزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار—فائل فوٹووزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے حوالے سے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے۔
کراچی میں سیکیورٹی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور صوبے کے تمام بڑے شہروں میں حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔
ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ گشت میں اضافہ کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544611_013035_updates.jpg
کچے میں ایک بڑا آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی، آئی جی سندھ کو آئی جی پنجاب سے بھی رابطے کا کہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مرکزی کنٹرول رومز میں سیکیورٹی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
وزیرِ داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتِ سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Pages:
[1]