slotcosino Publish time 2026-3-10 19:39:55

کھانے کے بعد 15 منٹ کی چہل قدمی سے صحت میں حیرت انگیز تبدیلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563757_2449747_News8_updates.jpg
---فائل فوٹو

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی بھی مجموعی صحت پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 10 سے 15 منٹ کی ہلکی پھلکی چہل قدمی ہاضمے، بلڈ شوگر، دل کی صحت اور ذہنی سکون سمیت کئی پہلوؤں کو بہتر بناتی ہے۔
کھانے کے بعد چہل قدمی کے فوائد
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے:

کھانے کے بعد چلنے سے معدہ اور آنتوں کی حرکت تیز ہوتی ہے جس سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور بدہضمی یا بھاری پن کم ہوتا ہے۔
بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد:

چلنے کے دوران پٹھے گلوکوز کو توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے کھانے کے بعد شوگر لیول اچانک بڑھنے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، خاص طور پر کاربوہائیڈریٹس کھانے کے بعد چہل قدمی بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
وزن قابو میں رکھنے میں معاون: https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563733_124855_updates.jpg
سونے سے 3 گھنٹے پہلے کھانا چھوڑنے سے بلڈ پریشر و شوگر میں بہتری ممکن: نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے کھانا بند کرنے سے بلڈ پریشر اور خون میں شوگر کی سطح بہتر ہو سکتی ہے جس سے دل اور میٹابولزم نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اگرچہ یہ سخت ورزش کا متبادل نہیں مگر روزانہ کی مستقل چہل قدمی اضافی کیلوریز کم کرنے اور غیر ضروری اسنیکس سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔
موڈ بہتر اور ذہنی دباؤ کم:

ہلکی واک سے جسم میں خوشی کے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو تناؤ کم کر کے ذہنی سکون اور توجہ میں اضافہ کرتے ہیں۔
دل کی صحت میں بہتری:

چہل قدمی خون کی روانی بہتر بناتی ہے، بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرات گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
نیند کے معیار میں اضافہ:

شام کے وقت ہلکی جسمانی سرگرمی جسمانی گھڑی کو متوازن رکھتی ہے جس سے بہتر اور گہری نیند آتی ہے۔
پیٹ پھولنے اور گیس میں کمی:

ماہرین کے مطابق مختصر واک اپھارے اور معدے کی تکالیف کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، خصوصاً حساس معدے والے افراد کے لیے۔
بہترین نتائج کے لیے مشورے https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558441_095717_updates.jpg
ورزش کے بعد دودھ پینے سے بڑھاپے میں ہڈیاں مضبوط ہوسکتی ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ورزش کے بعد دودھ پینا بڑھاپے میں ہڈیوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے کھانا کھانے کے بعد 30 سے 60 منٹ کے اندر واک شروع کر دیں۔

رفتار ہلکی یا درمیانی رکھیں، تیز ورزش سے گریز کریں۔

دورانیہ 10 سے 15 منٹ کافی ہے۔

اگر فوری واک سے تکلیف ہو تو 10 منٹ انتظار کریں اور بعد ازاں چلنا شروع کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد موبائل استعمال کرنے یا فوراً لیٹنے کے بجائے مختصر چہل قدمی اپنانا ایک سادہ مگر مؤثر عادت ہے جو طویل مدت میں صحت کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے۔



نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages: [1]
View full version: کھانے کے بعد 15 منٹ کی چہل قدمی سے صحت میں حیرت انگیز تبدیلی