سیریز میں کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا: شاہین آفریدی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563736_6600352_Shaheen-Afridi-Dhaka_updates.jpgپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ---فوٹو : اسکرین گریپپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں اور یہی ہمارا مستقبل ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کو تیار کرنا چاہتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561871_032558_updates.jpg
بنگلادیش کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، کون ان اور کون آؤٹ؟
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ 3 ڈیبیو ہوں گے، معاذ صداقت اوپن کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پربیٹنگ کریں گے۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا ہے کہ ٹیم اور پچ کی ضرورت کے حساب سے پلیئنگ الیون بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوم کنڈیشن میں جو بھی ٹیم ہو وہ اچھا پرفارم کرتی ہے۔
Pages:
[1]