slotcosino Publish time 2026-3-10 21:36:48

طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ کو ایک ساتھ کیوں مدعو کیا؟ ندا یاسر نے بتا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563782_8603540_10_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے سینئر اور نامور اداکار جمال شاہ اور فریال گوہر کو ایک ساتھ مدعو کرنے کی وجہ بتا دی۔

طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی۔

دونوں 1992ء میں طلاق لے چکے ہیں اسی لیے پروگرام میں کچھ لمحات ان کے لیے قدرے عجیب بھی رہے لیکن دونوں نے بہت ہوشیاری سے موقع کو سنبھالا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-27/1560385_080743_updates.jpg
فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی

دونوں حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فریال اور جمال شاہ نے پروگرام کے دوران ایک ساتھ گزرے یادگار اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا جس پر ندا یاسر کو ان دونوں کو ایک ساتھ مدعو کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اب ندا یاسر نے اپنے ایک انٹرویو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں دنیا کو دکھانا چاہتی تھی کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے یا لعن طعن کرنے کے بجائے مہذب انداز میں بھی بات ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بس یہ وجہ تھیلیکن لوگوں نے میری نیت کو غلط سمجھا۔
Pages: [1]
View full version: طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ کو ایک ساتھ کیوں مدعو کیا؟ ندا یاسر نے بتا دیا