شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا، لیکن اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا: کم جونگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563783_4843910_%D9%86%D8%AF%D9%85%DA%A9%D8%B3_updates.jpgکم جونگ اُن — فائل فوٹو
ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے خاموشی توڑ دی۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران امریکا جنگ پر پہلی بار کھل کر ردِعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا، لیکن اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ اُن نے فوجی اہلکاروں اور حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک، خصوصاً امریکا کو سخت تنبیہ کی اور اپنے ملک کی فوجی طاقت کا حوالہ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562187_014619_updates.jpg
شمالی کوریا کا نیا بحری طاقت کا مظاہرہ: کم جونگ ان کی زیرِ نگرانی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
شمالی کوریا کے رہنما کم جون اُن نے ملک کے نئے 5,000 ٹن وزنی بحری تباہ کن جہاز چو ہائیون سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تجربات کی نگرانی کی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو شرمناک اور غیرقانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسی بھی ملک کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ کے اس بحران کو اپنے جوہری پروگرام کے جواز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
کم جونگ اُن نے دعویٰ کیا کہ دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس بے پناہ طاقت ہو۔
Pages:
[1]