slotcosino Publish time 2026-3-10 22:55:02

ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563793_2840747_Ali-Larijani_updates.jpgعلی لاریجانی(فائل فوٹو)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند کرنے پر ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل دے دیا۔

اس حوالے سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563711_112806_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر قبضے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر مزید حملے کیے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ تم سے زیادہ طاقت ور لوگ بھی ایرانی عوام کو مٹانے میں ناکام رہے، لہٰذا خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو مٹنے والے تم خود ہی بن جاؤ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر مزید حملے کیے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی