توانائی بچت اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563797_4986042_PM-Shehbaz_updates.jpgفوٹو: فائلوفاقی حکومت کی کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563520_090509_updates.jpg
دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان
تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو بھی بند کیا جائے گا۔: وزیراعظم شہباز شریف https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری، توانائی کی بچت کےلیے حکومتی اقدامات پر اسحاق ڈار کی زیر قیادت خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات مؤثر طور پر نافذ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563554_015233_updates.jpg
کفایت شعاری اور تیل کی بچت کے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری
کابینہ ڈویژن کی جانب سے کفایت شعاری اور تیل کی بچت... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے سے متعلق ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اقدامات پر روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔
Pages:
[1]