slotcosino Publish time 2026-3-10 23:34:10

پاکستان کو ایندھن خریداری میں دشواری کا سامنا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563798_7105468_petrol02_updates.jpg

پاکستان کو ایندھن خریداری میں دشواری کا سامنا ہے۔ پی ایس او پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول خریدنے میں ناکام ہوگیا۔ عالمی ٹینڈر سے بولی دہندہ غائب ہوگئے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جہازوں کی سپلائی کےلیے کسی عالمی کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

اس حوالے سے حاصل دستاویز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل کمپنی نے پیٹرول خریداری کےلیے ایک اور ہنگامی عالمی ٹینڈر جاری کردیا۔

دستاویز کے مطابق 15 کروڑ لیٹر پیٹرول خریداری کا ٹینڈر آج جاری ہوا جو 13 مارچ کو کھلے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نجی تیل کمپنی کو بھی عالمی منڈی سے ایندھن خریداری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ عالمی منڈی میں خریدار زیادہ ہیں، پیٹرول پر 25 ڈالر پریمیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہازوں کے کرایے 4 گنا بڑھ چکے ہیں، وار رسک پریمیم بھی بہت بلند ہوا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کو ایندھن خریداری میں دشواری کا سامنا