slotcosino Publish time 2026-3-11 02:10:10

کار کے ڈیش بورڈ میں پھنسے اژدھے کو نکال لیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563810_9538181_python_updates.jpg

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائر فائٹرز نے کار کے ڈیش بورڈ کے اندر پھنسے ایک بڑے اژدھے کو ریسکیو کرلیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ فلوریڈا میں فائر فائٹرز نے ایک بڑے پالتو اژدھے کو اس وقت ریسکیو کیا جب وہ ایک کار کے ڈیش بورڈ کے اندر گھس کر پھنس گیا تھا اور نکل نہیں پا رہا تھا۔

فلوریڈا کے کورل اسپرنگز فائر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اختتام ہفتہ پر یہ مشکل صورتحال اس وقت پیش آئی جب ایک ڈرائیور اسٹیشن 43 پر گاڑی لے کر آیا اور مدد کی درخواست کی۔ گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو ایک پالتو اژدھے کو رینگتے ہوئے گاڑی کے ڈیش بورڈ کے حصے میں پھنسا ہوا پایا گیا۔

تاہم فائر فائٹرز نے اژدھے کو نکال کر اسے جنگلی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: کار کے ڈیش بورڈ میں پھنسے اژدھے کو نکال لیا گیا