slotcosino Publish time 2026-3-11 02:10:10

آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا، ویسٹ انڈین کرکٹرز کمرشل پروازوں سے روانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563812_2668946_west-indies-cricket_updates.jpg

آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا جس کے باعث ویسٹ انڈین کرکٹرز کمرشل پروازوں سے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹرز ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد 9 دن سے بھارت میں پھنسے ہوئے تھے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کیلئے پلیئرز کے تمام سفری انتظامات آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562284_095354_updates.jpg
بھارت میں پھنسے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو گھر پہنچانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست

مشرق وسطی کی صورتحال اور فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے ٹیم سفر نہیں کرسکی، ویسٹ انڈین ٹیم ورلڈ کپ میں آخری میچ کے بعد سے اب تک بھارت میں ہی موجود ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے پلیئرز کو لے جانے والی چارٹرڈ فلائٹ مسلسل تاخیر کا شکار رہی، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو شدید تناؤ کا سامنا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ اب ہم چارٹرڈ فلائٹ کا مزید انتظار نہیں کریں گے، کھلاڑیوں کی کمرشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپسی کیلئے کوششیں کی گئی ہے۔

سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی اب بھارت سے روانہ ہوگئے ہیں، بعض منگل اور بدھ کو روانہ ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا، ویسٹ انڈین کرکٹرز کمرشل پروازوں سے روانہ