ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 11 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان برقرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563815_4121511_Warner-Karachi_updates.jpgفوٹو: فائلآسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کےلیے کراچی کنگز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
ترجمان کراچی کنگز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وارنر پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563795_054445_updates.jpg
پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، 26 مارچ سے آغاز، فائنل 3 مئی کو ہوگا
پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور میں کھیلے گی۔
Pages:
[1]