بابر اعظم قومی ٹی20 ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے، ٹیم مینجمنٹ کا آرام کا مشورہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563818_2832725_Babar-Azam_updates.jpgبابر اعظم - فوٹو: فائلقومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
قومی ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر بابر نے کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ سے بابراعظم کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کردیا ہے، بابر اعظم نے پی ایس ایل کو ہدف رکھتے ہوئے ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562695_113117_updates.jpg
بابر اعظم کو ڈراپ کیا گیا یا آرام دیا گیا؟ محمد عامر نے وضاحت مانگ لی
انہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں تقریباً 8 ماہ باقی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بابر نے پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کےلیے کام شروع کردیا ہے۔ لاہور وائٹس کو بابر کی جانب سے عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کےلیے اوپننگ کریں گے۔
علم میں رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گے اور لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔
Pages:
[1]