امریکی و اسرائیلی اہداف کیخلاف حملوں کی 34ویں لہر، یو اے ای اور بحرین میں اہداف نشانہ، پاسداران انقلاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563816_9115566_Iran-pasdaran-e-inqilab_updates.jpgایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی و اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی 34ویں لہر جاری ہے، جس کے دوران یو اے ای اور بحرین میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب کا بیان میں کہنا ہے کہ امریکی اسرائیلی اہداف پر حملوں میں تین قسم کے میزائلوں کے ساتھ ہائپرسونک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563680_054233_updates.jpg
جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیان میں کہا گیا کہ ابوظبی کے نزدیک الظفرہ اور بحرین کے جوفر فوجی اڈوں پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیل میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے اور حیفا کے ہوائی اڈے پر بھی حملے کیے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں صہیونی فوج کے پوشیدہ میزائل لانچرز کو بھی ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
Pages:
[1]