slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:20

تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے: آئی جی سندھ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517509_2632836_News2_updates.jpg---فائل فوٹو

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ معیشت دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے، تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اورتاجر برادری معیشت کے تحفظ کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516934_103010_updates.jpg
کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 118 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف 44 واقعات حقیقی نکلے، بھتہ خوری کے 78 ملزمان میں سے 43 گرفتار ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 پولیس اہلکار بھی مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے: آئی جی سندھ