بھارت طویل عرصے سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563830_4472585_UNASim_updates.jpgفائل فوٹواقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔
یو این میں بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں، بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمے دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وہ افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے۔
Pages:
[1]