slotcosino Publish time 2026-3-11 06:42:43

ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں، امریکی صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563847_7666299_tru-harms_updates.jpg

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں، سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دے تو یہ درست سمت میں بڑا قدم ہوگا۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں باردوی سرنگیں بچھا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں، امریکی صدر