slotcosino Publish time 2026-3-11 07:22:46

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی سفیر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563886_7559884_%D8%B1%D8%A7%D9%86_updates.jpgفائل فوٹو

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے مقامات میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563819_091611_updates.jpg
ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کردیا اور کہا کہ ایران میزائل حملے جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران اور دوسرے شہروں میں تیل کی تنصیبات پر حملے سے خطرناک آلودگی پھیلی، 8 مارچ کو بیروت کے ہوٹل پر اسرائیلی حملے میں ایران کے 4 سفارتکار جاں بحق ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی سفیر