آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563899_1585139_Trmp_updates.jpgفائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔
دوسری جانب سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563847_013051_updates.jpg
ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قبل ازیں اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں۔ سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دے تو یہ درست سمت میں بڑا قدم ہوگا۔
Pages:
[1]