سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563980_5194579_nasir-husin_updates.jpgوزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےجمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔
واضح رہے کہ آج یوم علی پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔
کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]