کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563982_972503_%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF%DA%AF_updates.jpgفائل فوٹوکراچی کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عزیز آباد کے رہائشی دونوں بھائی عید کی شاپنگ کے لیے نکلے تھے، ایک نوجوان نویں اور دوسرا دسویں جماعت کا طالبعلم تھا۔
پولیس نے جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب ٹینکر کا ٹائر نکلنے سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
Pages:
[1]