slotcosino Publish time 2026-3-11 14:31:13

پاسدارانِ انقلاب کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563991_8504535_k_updates.jpg— فائل فوٹو

پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

علاوہ ازیں ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر بھی میزائلوں کی بارش کر دی۔


ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یکے بعد دیگرے میزائلوں کو ایئر پورٹ پر گرتے دیکھا گیا جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سوائے چند میزائل روکنے کے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور پھر سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563886_021000_updates.jpg
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب امریکا نے بھی ایران کی مکمل شکست تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے، تباہ ہونے والے مقامات میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاسدارانِ انقلاب کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ