slotcosino Publish time 2026-3-11 15:10:00

تہران پر امریکا و اسرائیل کی شدید بمباری، شہری خوف و ہراس میں مبتلا، انٹرنیٹ بندش سے حالات مزید سنگین

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563988_9247301_News1_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ کے دوران گزشتہ روز شدید فضائی حملے کیے گئے جنہیں حالیہ دنوں کی سب سے بڑی بمباری قرار دیا جا رہا ہے۔

رات بھر جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر درجنوں بھاری بم گرائے جس سے شہر کے کئی حصے لرز اٹھے اور شہریوں میں شدید خوف پھیل گیا۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تہران پر دھماکے اتنے طاقتور تھے کہ عمارتیں اور کھڑکیاں ہل گئیں جبکہ لوگ گھروں کے اندر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، بعض علاقوں میں دھماکوں کی روشنی سے رات عارضی طور پر دن میں تبدیل ہوتی دکھائی دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563886_021000_updates.jpg
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 شہری جاں بحق ہوئے، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ منگل کا دن ایران پر حملوں کے لحاظ سے ’سب سے شدید‘ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے علاوہ اصفہان اور کرج شہروں سے بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے سے تہران کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، تاہم ایرانی حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں بجلی بحال کر دی گئی تھی۔

شہریوں نے نیلے رنگ کی روشنی کے بڑے شعلے دیکھنے کی بھی اطلاع دی جو بجلی گھروں کو نقصان کے نتیجے میں دکھائی دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563887_024411_updates.jpg
نیتن یاہو کی جنگ کی ذمہ داری ایرانیوں پر ڈالنے کی کوشش

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے مدد مانگی تھی، مدد پہنچ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی حکومت نے ملک بھر میں تقریباً مکمل انٹرنیٹ بندش برقرار رکھی ہوئی ہے جسے عالمی ادارہ نیٹ بلاکس نے دنیا کی شدید ترین سرکاری انٹرنیٹ پابندیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق تہران میں شہری معلومات کے فقدان کے باعث مسلسل فون کالز اور پیغامات کے ذریعے اپنے عزیزوں کی خیریت معلوم کرنے پر مجبور ہیں۔
سائبر حملوں کی اطلاعات

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران بڑے سائبر حملوں کو ناکام بنایا گیا جبکہ سرکاری اور نجی بینکس کی سروسز میں آنے والی مختصر رکاوٹ کو جَلد بحال کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں صورتِ حال مجموعی طور پر کشیدہ ہے اور تہران کے شہری مسلسل خوف، اطلاعاتی پابندیوں اور معاشی دباؤ کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Pages: [1]
View full version: تہران پر امریکا و اسرائیل کی شدید بمباری، شہری خوف و ہراس میں مبتلا، انٹرنیٹ بندش سے حالات مزید سنگین