slotcosino Publish time 2026-3-11 15:10:00

شمالی کوریا کی نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت، امریکا و اسرائیل پر سخت تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563995_4333237_News2_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس کی جانب سے نئے رہنما کے انتخاب کا احترام کیا جاتا ہے اور یہ ایرانی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا فیصلہ خود کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563887_024411_updates.jpg
نیتن یاہو کی جنگ کی ذمہ داری ایرانیوں پر ڈالنے کی کوشش

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے مدد مانگی تھی، مدد پہنچ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فوجی حملے کو ’غیر قانونی جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ ہوا، کسی ملک کی سیاسی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا ناقابلِ قبول ہے اور پوری دنیا کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے کم جونگ اُن کی نگرانی میں جدید جنگی بحری جہاز ’چوئے ہیون‘ سے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563793_055500_updates.jpg
ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند کرنے پر ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل دیدیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کم جونگ اُن نے اس موقع پر طاقتور جوہری دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے اور مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بیرونی خطرات خصوصاً امریکا اور اس کے اتحادیوں سے دفاع کے لیے ضروری ہے جبکہ واشنگٹن طویل عرصے سے پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی باتیں بھی سامنے آئیں تاہم پیانگ یانگ نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے تعلقات کی بہتری اسی صورت ممکن ہے جب امریکا شمالی کوریا کو جوہری طاقت کے طور پر تسلیم کرے۔
Pages: [1]
View full version: شمالی کوریا کی نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت، امریکا و اسرائیل پر سخت تنقید