slotcosino Publish time 2026-3-11 15:49:44

’ایران جنگ کا کوئی واضح انجام نہیں‘، ڈیموکریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے احتساب کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564001_4597101_News4_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اراکین نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھلی عوامی سماعتوں میں ٹرمپ انتظامیہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کے ارکانِ کانگریس نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اب تک یہ واضح نہیں کر سکا کہ امریکا جنگ میں کیوں شامل ہوا؟ اس کے مقاصد کیا ہیں اور یہ تنازع کب تک جاری رہے گا؟
جنگ کا پسِ منظر

عرب میڈیا کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ سمیت اعلیٰ حکام نے کانگریس کو متعدد خفیہ بریفنگز دیں، چونکہ یہ اجلاس خفیہ تھے، اس لیے قانون ساز مکمل تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لا سکتے۔
ڈیموکریٹ سینیٹرز کے تحفظات https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563994_092329_updates.jpg
ٹرمپ کے مشیر امریکا کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز دینے لگے

ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد اس فوجی کارروائی کے خلاف ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کنیکٹی کٹ سے سینیٹر کرس مرفی نے بریفنگ کے بعد کہا کہ حکومتی حکمتِ عملی ’غیر واضح اور غیر مربوط‘ ہے، اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کی منظوری کے لیے کانگریس کے پاس جاتے تو اِنہیں حمایت حاصل نہ ہوتی۔

سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کہا کہ جنگ کا کوئی واضح ’اختتامی منصوبہ‘ نظر نہیں آتا اور صدر کے بیانات خود ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے جنگی اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف لاکھوں امریکی صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ دوسری جانب ایران پر بمباری کے لیے روزانہ اربوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کئی قانون ساز اس بات پر بھی فکر مند ہیں کہ امریکا ایران میں زمینی فوج بھیج سکتا ہے۔
ریپبلکنز کا مؤقف https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563997_095301_updates.jpg
امریکا میں آزادیٔ صحافت میں زبردست کمی کا انکشاف

امریکی خطے میں صحافتی آزادی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے جبکہ امریکا میں سب سے زیادہ تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ریپبلکن پارٹی جو سینیٹ میں 53 کے مقابلے میں 47 نشستوں کی برتری رکھتی ہے، مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کی کارروائی کی حمایت کر رہی ہے، ان کا مؤقف ہے کہ حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے۔

فلوریڈا سے رکنِ کانگریس برائن ماسٹ نے کارروائی کو امریکا کے دفاع کے لیے ضروری قرار دیا ہے تاہم کچھ ریپبلکن ارکان نے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔

سینیٹر رینڈ پال نے کہا ہے کہ حکومت روزانہ جنگ کی نئی وجوہات پیش کر رہی ہے جبکہ ’جنگ آخری راستہ ہونا چاہیے، پہلا نہیں۔‘

عرب میڈیا کے مطابق امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ نے امریکا میں صدارتی جنگی اختیارات پر پرانی بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کانگریس کا اختیار ہے تاہم صدور اکثر قومی سلامتی کے نام پر محدود فوجی کارروائیاں شروع کرتے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگر کانگریس کی منظوری حاصل نہ کی گئی تو یہ اقدام آئینی اور قانونی تنازع بن سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’ایران جنگ کا کوئی واضح انجام نہیں‘، ڈیموکریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے احتساب کا مطالبہ