مشرقی وسطیٰ کی صورتحال: افغانستان اور سری لنکا کی سیریز ملتوی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564019_7760531_03_updates.jpg—فائل فوٹومشرقی وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کی وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیدول کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-23/1559236_053725_updates.jpg
افغانستان پہلی مرتبہ سیریز کیلئے سری لنکا کی میزبانی کو تیار
وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وائٹ بال سیریز کو اب ری شیڈول کیا گیا ہے، سیریز کو اب 2026ء کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔
اے سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتِ حال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
واضح رہے سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے جبکہ ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں شیڈول تھے۔
Pages:
[1]