ایران جنگ میں ابتک کتنے امریکی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے؟ پینٹاگون نے بتا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564007_9067845_5_updates.jpg—فوٹو بشکریہ اے پی
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے دوران اب تک مجموعی طور پر 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے زیادہ تر بس معمولی زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ 108 فوجی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں جبکہ 8 فوجی شدید زخمی ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح کی طبی امداد مل رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564004_103622_updates.jpg
امریکا، اسرائیل کی ایران سے جنگ میں ابتک کن ممالک میں کتنے افراد مارے جا چکے؟
9 مارچ تک مختلف ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اموات کی تفصیل پیش کی جا رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شان پارنیل نے یہ نہیں بتایا کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجی کب اور کہاں زخمی ہوئے۔
پینٹاگون کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں یکم مارچ کو کویت اور سعودی عرب میں7 امریکی فوجی مارے گئے جبکہ 1 امریکی فوجی کی موت 6 مارچ کو کویت میں وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہو گئی۔
Pages:
[1]