slotcosino Publish time 2026-3-11 17:47:24

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کو فوجی تحفظ دینے کی خبر غلط قرار، امریکا نے دعویٰ واپس لے لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564011_8083110_News6_updates.jpg
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

وائٹ ہاؤس نے توانائی کے وزیر کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کے ذریعے آئل ٹینکرز کو تحفظ دینے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط معلومات قرار دے دیا۔

امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے ایک آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارا تاہم یہ پیغام تقریباً آدھے گھنٹے بعد بغیر وضاحت کے حذف کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563994_092329_updates.jpg
ٹرمپ کے مشیر امریکا کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز دینے لگے

ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد اس فوجی کارروائی کے خلاف ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکی بحریہ نے کسی بھی ٹینکر یا جہاز کو اس وقت تک کوئی فوجی اسکورٹ فراہم نہیں کی۔

ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر ایسا اقدام کر سکتے ہیں مگر فی الحال ایسا کوئی آپریشن نہیں ہوا ہے۔

اس پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی بیان کو ’جعلی خبر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کا مقصد عالمی تیل منڈیوں کو متاثر کرنا تھا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز ایران، عمان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی گزرتی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد اس راستے پر تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563899_032643_updates.jpg
آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ

سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈین کین نے بھی تصدیق کی ہے کہ فوج کو ابھی تک ٹینکرز کی حفاظت کا کوئی باقاعدہ مشن نہیں سونپا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے سے خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے مشتبہ مائن بچھانے والی 10 کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کو فوجی تحفظ دینے کی خبر غلط قرار، امریکا نے دعویٰ واپس لے لیا