slotcosino Publish time 2026-3-11 17:47:27

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے: صدر یورپی یونین کونسل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564016_9238421_6_updates.jpg
یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا— فائل فوٹو

یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ اب تک مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے۔

انتونیو کوسٹا نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک صرف ایک ہی فاتح ہے اور وہ روس ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ روس نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کی مالی اعانت کے لیے نئے وسائل حاصل کر لیے ہیں، اس کے علاوہ دنیا کی تمام تر توجہ بھی امریکا و اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ پر مرکوز ہو گئی ہے جو کہ روس کے لیے فائدہ مند ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563701_100656_updates.jpg
ایران جنگ کی وجہ سے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دی جائینگی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انتونیو کوسٹا نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین بین الاقوامی قوانین پر مبنی آرڈر کی حفاظت کرے جنہیں اب امریکا چیلنج کر رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آزادی اور انسانی حقوق بموں کے ذریعے حاصل نہیں کیے جا سکتے بلکہ صرف بین الاقوامی قانون ہی ان کی حمایت کرتا ہے۔

انتونیو کوسٹا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور اس سے آگے کے لیے خطرہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: مشرق وسطیٰ میں جنگ کا واحد فاتح روس ہے: صدر یورپی یونین کونسل