slotcosino Publish time 2026-3-11 18:26:28

جان ریمبو اپنی شادی پر کیوں رو رہے تھے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564024_1416311_NSMZ_updates.jpg
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے اپنی زندگی سے جڑی دلچسپ یادیں شیئر کر دیں اور ساتھ ہی دوسری شادی کے بارے میں بھی اظہارِ خیال پیش کر دیا۔

حال ہی میں اداکار نے جیو کے رمضان اسپیشل پروگرام ’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی رخصتی کے جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس موقع پر واقعی آبدیدہ ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں رخصتی پر اس لیے رو رہا تھا کیونکہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ یہ سب حقیقت ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563694_092020_updates.jpg
لگتا ہے ہم چھوٹے بیٹے کی شادی پہلے کر دیں گے: صاحبہ

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے بیٹوں کی شادیوں اور اپنے شوہر افضل خان کی حد سے زیادہ خیال رکھنے والی طبیعت کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکار نے کہا کہ جب مذکورہ تصویر دوبارہ سامنے آئی تو کئی لوگوں نے کہا کہ میں اس میں امیتابھ بچن جیسا لگ رہا تھا، دراصل میں اپنی زندگی کی مشکلات کو یاد کر کے رو رہا تھا، میں دن رات کام کرتا تھا کیونکہ شادی سے پہلے مجھے گھر بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں اتنی جذباتی کہانیاں ہیں کہ اس پر باقاعدہ فلم بن سکتی ہے۔

دوسری شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہتا ہوں کہ میں نے دوسری شادی کر لی ہے، اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے، لیکن ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

جان ریمبو نے یہ بھی کہا کہ ہاں، اگر یہ افواہ پھیلا دی جائے تو لوگوں کا ردِعمل بھی دیکھ لیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: جان ریمبو اپنی شادی پر کیوں رو رہے تھے؟