پہلا ون ڈے: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564032_3017263_05_updates.jpgبنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 اچھا ٹارگٹ ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔
Pages:
[1]