ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564029_305338_MXNS_updates.jpg— فائل فوٹوز
امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے تیل کی رسد کی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دیں۔
انٹیلی جنس ذرائع نے سی این این کو بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں صرف چند درجن سرنگیں بچھائی گئی ہیں، پاسداران روایتی بحریہ کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول رکھتی ہے۔
ایران کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ آبی گزرگاہ میں سینکڑوں بارودی سرنگیں بچھا دے، جنگ کے آغاز سے یہ اہم آبی گزر گاہ عملی طور پر بند ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563847_013051_updates.jpg
ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خلیج میں اب تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار ہو رہی ہے، اس کے علاوہ 45 لاکھ بیرل یومیہ ریفائن شدہ ایندھن پھنس کر رہ گیا ہے۔
کویت اور عراق جیسے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بھیجنے کے علاوہ کوئی متبادل راستہ موجود نہیں ہے۔
Pages:
[1]