slotcosino Publish time 2026-3-11 20:23:44

لاہور: ڈھائی سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564038_5465890_News10_updates.jpg
---فائل فوٹو

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گٹر کی صفائی کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا، بچہ گھر سے باہر نکلا اور مین ہول میں جا گرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر مین ہول کھلا چھوڑنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: ڈھائی سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق