slotcosino Publish time 2026-3-11 20:23:48

اقلیتی رہنما چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564042_7747056_skx_updates.jpg
— فائل فوٹو

امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چک شومر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل سے اپنے ہی اسکول کو نشانہ بنایا اور 175 بچیوں کو مار ڈالا، حقیقیت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل ہیں ہی نہیں، ٹرمپ کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ کے حوالے سے متضاد بیانات دے رہی ہے، انہوں نے سینئر اہلکاروں کی عوامی حاضری کے لیے مطالبہ بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563770_030931_updates.jpg
مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں ہے: ٹرمپ کا گرلز اسکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے گرلز... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران چک شومر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ دن بہ دن زیادہ الجھ رہی ہے اور متضاد ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ کیسے ممکن ہے کہ ٹرمپ اور ان کے ساتھی 12 گھنٹے بھی ایک ہی جنگ کے بارے میں خود سے متضاد بیانات دیے بغیر نہ گزار سکیں؟ یہ ناقابلِ یقین ہے۔

چک شومر نے صدر پر الزام لگایا کہ وہ حقائق کی صحیح سمجھ کے بغیر بات کرتے ہیں اور اکثر ایسے بیانات دیتے ہیں جو اگلے دن خود ان کے اپنے بیانات سے متصادم ہو جاتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اقلیتی رہنما چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا