مانچسٹر اور لنکا شائر کی مساجد سیکڑوں معتکفین سے بھر گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564039_8589573_News11_updates.jpg---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر کی 200 سے زائد مساجد میں بھی سیکڑوں روزہ دار مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔
نوجوانوں، بزرگوں اور عورتوں کی ایک بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھنے والوں میں شامل ہے۔
نمازِ مغرب سے قبل یہ سلسلہ شروع ہوا، خواتین کی ایک بڑی تعداد گھروں میں اعتکاف میں بیٹھی جبکہ گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر کے سیکڑوں فرزندانِ توحید مساجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں، مساجد اعتکاف میں بیٹھنے والوں سے بھر گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-11/1563843_012242_updates.jpg
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں تربیتی سنت اعتکاف کا آغاز
کراچی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رمضان المبارک کے آغاز پر بعض مساجد میں نمازِ تراویح کے دوران کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کی لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا۔
تمام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی سحری اور افطاری کا انتظام گھر کے علاوہ دوست احباب بھی کر رہے ہیں جبکہ بعض گھروں میں درجنوں خواتین بھی اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں۔
واضح رہے کہمعتکفین عید کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف سے اٹھیں گے۔
Pages:
[1]