slotcosino Publish time 2026-3-11 21:01:44

’یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی 1 مذہب کی نہیں‘: سابق ہندو کرکٹر ٹرافی مندر لے جانے پر برہم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564052_6438752_9_updates.jpgفوٹوز — سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء کی ٹرافی کو مندر لے کر جانے پر لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر کرتی آزاد نے شدید تنقید کی ہے۔

کرتی آزاد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کو مندر لے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم کو شرم آنی چاہیے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ جب بھارت 1983ء ورلڈ کپ جیتا تو اُس ٹیم میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی کرکٹرز شامل تھے، وہ ٹرافی بھارت لائی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564052_6936262_9a_updates.jpg—فوٹو بشکریہ ایکس

کرتی آزاد نے سوال اٹھایا کہ فاتح ٹیم نے بھارت کی نمائندگی کی، سوریا کمار اور جے شاہ کے خاندان کی نہیں! https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563723_113903_updates.jpg
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ محمد سراج ٹرافی کو مسجد نہیں لے کر گئے اور سنجو جنہوں نے اس کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کیا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کہلائے، وہ ٹرافی کو چرچ نہیں لے کر گئے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی ایک مذہب کی نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی مندر میں لے کر جانے پر اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی 1 مذہب کی نہیں‘: سابق ہندو کرکٹر ٹرافی مندر لے جانے پر برہم