شاہ رخ خان فلم’جیلر 2‘ میں رجنی کانت کیساتھ نظر آئیں گے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564066_9006234_11_updates.jpg—فائل فوٹو
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اب تامل فلموں میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کی ایکشن کامیڈی فلم کے سیکوئل ’جیلر 2‘ میں شاہ رخ خان ایک پولیس اہلکار کے کردار میں خصوصی انٹری دیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے بس صرف ان مناظر کی شوٹنگ باقی ہے جن میں شاہ رخ خان نظر آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار مارچ کے دوران اپنے فلمی مناظر کی شوٹنگ شروع کریں گے جو تقریباً 7 سے 8 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔
فلم’جیلر 2‘ کے ذریعے شاہ رخ خان تامل سنیما میں ڈیبیو دیں گے اور پہلی باررجنی کانت کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563478_025833_updates.jpg
شاہ رخ خان اپنی فلموں کی اسکرپٹس کی وجہ سے تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم کی اسکرپٹس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ فلم ’جیلر‘ کا پہلا حصہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوا تھا اور اسے ناقدین کی جانب سے بھی مثبت ردِعمل ملا تھا۔
فلم ’جیلر‘ نے دنیا بھر میں تقریباً 650 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا تھا۔
بھارتیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب فلم کے دوسرے حصے کی تیاری بھی پہلے حصے کی طرز پر بھرپور انداز میں جاری ہے، شوٹنگ کا آغاز چنئی سے ہوا تھا۔
پروڈکشن کمپنی سن پکچرز کی جانب سے فلم کے دوسرے حصے کا ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ٹیزر بھی جاری کیا جا چکا ہےجو ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔
Pages:
[1]