ایران کے کویت و بحرین میں فوجی اڈوں پر حملے، 100 امریکی فوجیوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564075_3744156_irn_updates.jpgایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، حملے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563531_102046_updates.jpg
ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی اسرائیل چھوڑ کر جانے والے متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاسداران انقلاب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے اور انہیں کویت کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بحرین میں امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ایک بحری اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی ذرائع کے مطابق اب تک 37 لہروں میں میزائل اور ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، یہ حملے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے۔
Pages:
[1]