دبئی ایئرپورٹ کے قریب 2 ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564090_4954889_Dubair_airpir_updates.jpgفوٹو: گلف نیوزدبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے، ایئر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی صبح دو ڈرون دبئی ایئرپورٹ کے قریب گرے، جس سے 4 افراد کو معمولی و معتدل نوعیت کی چوٹیں آئیں، زخمیوں میں دو گھانا، ایک بنگلادیشی اور ایک ہندوستانی شہری شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564075_051220_updates.jpg
ایران کے کویت و بحرین میں فوجی اڈوں پر حملے، 100 امریکی فوجیوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ
ایرانی ذرائع کے مطابق اب تک 37 لہروں میں میزائل اور ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، یہ حملے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دبئی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ صرف اس وقت سفر کریں جب ایئر لائن نے پرواز کی تصدیق کی ہو، کیونکہ شیڈول میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب اسلامک ریپبلکن گارڈز نے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کویت میں ایئر بیس اور نیول بیس کو ہٹ کرنے کا دعویٰ کیا گیا، بحرین میں بھی نیول بیس پر ڈرون اور میزائل داغے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564077_055833_updates.jpg
آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملہ
ایک جہاز کو آبنائے ہرمز میں دبئی کے قریب، دوسرے کو عمان کے ساحل سے تقریباً 11 ناٹیکل میل دوری پر نشانہ بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عمان نے اپنی سرحدوں کی طرف آتا ایک ڈرون سمندر میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، قطر نے بھی میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ شیباہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے 7 ڈرون مار گرائے۔
نیدر لینڈز نے 28 مارچ تک دبئی کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔
Pages:
[1]