بھارت: کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات، عالمی ادارۂ صحت نے نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517563_1234604_News13_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارت میں کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات کے معاملے پر عالمی ادارۂ صحت نے نئی دہلی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ادارے نے استفسار کیا ہے کہ آیا وہ سیرپ جس کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں، وہ کسی دوسرے ممالک کو برآمد کیا گیا تھا یا نہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے باضابطہ تصدیق کے بعد ’کولڈ رِف‘ (Coldrif) کَف سیرپ سے متعلق عالمی سطح پر میڈیکل الرٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-08/1517483_042948_updates.jpg
بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے ہلاک
نئی دہلی بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا سیرپ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت میں پانچ سال سے کم عمر 17 بچے زہریلا شربت پینے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
لیبارٹری ٹیسٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ دوا میں ڈائیتھیلین گلائیکول نامی خطرناک کیمیکل اجازت یافتہ حد سے 500 گنا زیادہ موجود تھا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ نے ڈائیتھیلین گلائیکول کی موجودگی پر دو کھانسی کے شربتوں کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
Pages:
[1]