افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519749_531779_pak-afghan01_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریبپاکستان افغانستان کے درمیان سیز فائر ہوگیا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519746_053736_updates.jpg
پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی
پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل پاکستان نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر چار، آٹھ اور بارڈر بریگیڈ نمبر پانچ کے اہداف کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب اور کامیابی سے تباہ کیا گیا، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Pages:
[1]