گھوٹکی: صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517532_9590840_09_updates.jpgصحافی طفیل رند—فائل فوٹوگھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف کی وجہ سے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی فائرنگ کے دوران موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوئی تھی، بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا گیا تھا۔
ایم ایس ڈاکٹر سرفراز شاہ نے کہا کہ بچی معمولی زخمی تھی، طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517525_114619_updates.jpg
گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت بچی طفیل رند کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی، طفیل رند اپنے 2 بچوں اور بھتیجی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔
Pages:
[1]