slotcosino Publish time 2025-10-16 00:12:08

کراچی: افغان کیمپ میں 300 سے زائد مکانات اور دکانیں گرادی گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519753_109033_AFghanBasti_updates.jpg

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نے آج آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519486_082814_updates.jpg
کراچی، افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ سامنے آیا ہے ۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہے گا، افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: افغان کیمپ میں 300 سے زائد مکانات اور دکانیں گرادی گئیں