ٹرمپ کا میئر شکاگو اور گورنر الینوائے کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517591_1048086_trump-donald_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے میئر برینڈن جانسن اور الینوائے کے گورنر جے بی پرِٹسکرکو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنر وفاقی امیگریشن افسران کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں، حالانکہ اس الزام کے حق میں انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
ٹرمپ کے یہ تبصرے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517493_064629_updates.jpg
مخالفت کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے
ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسر جانب ریاستی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے الینوائے نیشنل گارڈ بھیج دیے۔
ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے الینوائے میں پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔
شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ریاست الینوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔
امریکا میں ڈیڑھ سو برس سے نافذ قانون کے تحت فوج کو داخلی قوانین لاگو کرنے کی اجازت نہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بغاوت ایکٹ نافذ کریں گے جس کے نتیجے میں صدر کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ ان ریاستوں میں فوج بھیجیں جو بغاوت نہیں روک پا رہیں یا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔
Pages:
[1]