slotcosino Publish time 2025-10-10 09:53:30

وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خانکو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ابھی تک اڈیالا جیل سے کوئی شخص باہر نہیں آیا، جب اڈیالا سے لوگ باہر آئیں گے تو پتہ چلے گا بانی نے کیا ہدایات دی ہیں، اس کے بعد پارٹی رہنما بانی کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517565_042840_updates.jpg
بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو ہٹانے جانے کی خبروں سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

علی امین کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے جیونیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر