slotcosino Publish time 2025-10-16 02:48:14

افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی، سفارتی ذرائع

پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519749_063155_updates.jpg
افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی کیا۔ ان رابطوں کے نتیجے میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان افغانستان کے درمیان سیز فائر ہو گیا ہے، اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519746_053736_updates.jpg
پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی

پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب اور کامیابی سے تباہ کیا گیا، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی، سفارتی ذرائع