وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517584_5794297_meet_updates.jpgآزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے۔
آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، حکومتی کمیٹی کے اراکین کے مطابق آزاد کشمیر میں چند روز قبل ہوئےحالات تاریخ میں پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔
ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، ان کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516289_045721_updates.jpg
مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا، احسن اقبال
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، یہ آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
Pages:
[1]